(باخبرسوات ڈاٹ کام) بالاکوٹ کے 31 سالہ رہائشی کو سوات میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول رازی خان ساکن بالاکوٹ حال منگلور کے والد فرید خان نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا گھر سے باہر گیا تھا۔ واپسی پر نامعلوم افراد نے اسے تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
