(باخبر سوات ڈاٹ کام)سال 2019ء میں ضلعی محکمہئ تعلیم سوات کے تحت ڈرائیوروں اور کلاس فور کی بھرتیوں پر اعتراضات کا جائزہ لینے کے لئے قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس دو دن تک جاری رہا۔ ذیلی کمیٹی کے چیئرپرسن اور ممبر صوبائی اسمبلی فہیم احمد نے اجلاسوں کی صدارت کی۔ اجلاسوں میں ممبران صوبائی اسمبلی سردار خان اور وقار احمد خان نے شرکت کی۔ ان میں ڈائریکٹر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل، ڈی ای او میل کوہستان،ایکس ڈپٹی ڈی ای اور محکمہ قانون سے متعلقہ آفیسرشریک ہوئے۔اجلاسوں میں سال 2019میں کی گئیں ڈرائیور اور کلاس فور کی بھرتیوں پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرپرسن اور ممبرانِ صوبائی اسمبلی نے اس سلسلے میں مختلف ڈاکومنٹس اور بھرتیوں کے لئے اپنائے گئے طریقہئ کار کا مفصل جائزہ لیا۔ ایجوکیشن آفیسر میل نے ڈرائیور کے لئے نشستوں پر بھرتی کئے گئے ڈرائیوروں کی تفصیل فرداً فرداً اجلاس کے سامنے رکھی اور بھرتی کے لئے اپنائے گئے طریقہئ کار پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
Swat
