(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں اورمختلف سرچارجز کے خلاف دھرنوں کے لئے مشہور سپین خان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔ سپین خان نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھاری بھر کم اضافی ٹیکس لاگو کئے گئے ہیں، جس کے باعث بل دوگنے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر ایک طرف مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں، تو دوسری جانب بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے ذریعے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
Swat
