Swat

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں پرنٹر مشین خراب، نظام رُک گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں پرنٹر مشین خراب ہوگئی جس کی وجہ سے اکاؤنٹس آفس کا کا م ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ ایپکا ضلع سوات کے صدر علی رحمان اور مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈی اے اُو سیدو شریف سوات میں گذشتہ تین ماہ سے پرنٹر مشین خراب ہونے سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر بلز کی تفصیلات بر وقت تیار نہ ہونے اور لیٹ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہانہ ریکنسلی ایشن مہینے کے آخر تک جاتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔