Swat

وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف کا قیام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سرکاری کالجوں میں داخلوں سے محروم طلبہ کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں داخلوں سے محروم طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ امسال ہائی میرٹ اور کالجوں میں محدود نشستوں کی وجہ سے سیکڑوں طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے تھے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر عنایت اللہ نے رابطہ پر مشرق کو بتایا کہ پہلے مر حلے میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپوٹر سائنس اور آرٹس میں طلبہ کو داخلے دیے جائیں گے جس کے لئے پراسپکٹس آج سے گیارہ دسمبر تک گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔