Swat

اہلِ سیدو شریف کا قبرستان قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف قبرستان پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ اور تعمیرات کے خلاف سیدو شریف مرکزی کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے اپنے خطاب میں فیصل یوسف زئی ایڈووکیٹ، حبیب الحق، نظیر احمد اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبرستان کو قبضہ مافیا سے واگزار کیا جائے۔ قبرستان کو بچانے کے لئے پوری قوم متحد ہوگئی ہے۔آخری دم تک جدوجہد کریں گے۔یہ قبرستان صرف سیدو شریف کا نہیں پورے سوات کا ہے۔ 38 سال سے قبرستان کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔بارہ مکانات جو قبرستان میں ہیں، اس میں دو کو مسمار کردیا ہے۔ باقی دس کو مسمار کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ نے بھر پور ساتھ دیا۔ انتظامیہ،قبرستان کے حدود کا تعین اور چار دیواری کریں اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔