(باخبر سوات ڈاٹ کام) ای پی ایس کے تعاون سے بلائندایسوسی ایش سوات (بینائی سے محروم افراد کی تنظیم) کے زیرِ اہتمام خصوصی افرادکے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا مقصد معاشرے میں خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل اجاگر کر نااور اُن کے مسائل کے حل اور جائز حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں،سماجی شخصیات،خصوصی افراد اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پربینائی سے محروم افراد نے اپنے مسائل اور مشکلات بیان کیں۔ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خصوصی طور پر بینا ئی سے محروم افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ جس پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کے مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ ان کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔
Swat
