Swat

سوات موٹر سائیکل حادثات، تین نوجوان جاں بحق، تین زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں موٹر سائیکل حادثات میں تین نوجوان انتقال اور تین زخمی ہوگئے۔ شاہدرہ مینگورہ میں ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار کامران اور سنگین ساکن منگلور انتقال کرگئے۔ قمبر سٹی سینٹر مینگورہ میں موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایاز خان انتقال کرگیا۔جرے فتح پور میں موٹر کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوید اللہ اورعثمان علی شدید زخمی ہوگئے۔ غالیگے میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے بختی رحمان زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔