(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے کے باوجود ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف تاجربرادری ڈٹ گئی۔ ٹیکسوں کے خلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے کل جماعتی گرینڈ جرگہ طلب کردیا۔ سوات کے مرکزی شہرمینگورہ کے مقامی ہوٹل میں کل جماعتی گرینڈ جرگہ 8 دسمبر کو بروز بدھ بوقت 2 بجے ہوگا جس میں سوات کی تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں، تاجروں، ہوٹل ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار، ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹ فیڈریشن، گڈز ٹرانسپورٹ، صحافتی برادری، سوات چیمبرآف کامرس سمیت دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں کو بدھ کے روز ہونے والے کل جماعتی گرینڈ جرگہ میں دعوت دی گئی ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں۔
Swat
