(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بحرین میں بڈئی سیرئی میں شاملات کی اراضی کی غیر قانونی اوردھوکا دہی سے انتقالات کے خلاف علاقہ کی اقوام نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ بڈئی سیرئی کی اقوام نے عدالت سے بھی رجوع کرلیا۔ موضع بڈئی سیرئی کی اقوام حبیب خیل، انعام خیل اور سلیمان خان کے مشران ملک شیرین خان، طوطی گل، عبدالجمید، شاہ گل اور چڑی گل نے مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 1988ء میں بحرین میں تعینات سابق کلرک نادرشاہ سکنہ بحرین نے امداد کی لالچ دے کر ہماری اقوام کے سادہ لوح افراد سے انگوٹھے لگوائے اور پھر اقوام کی مشترکہ جائیداد کے خسرہ نمبر 2178,2179,2188 کی اراضی کو نہ صرف اپنے نام بلکہ اس وقت کے گرداور اور ریونیوآفیسر سمیت دیگررشتہ داروں کے نام جعلی اور غیرقانونی انتقالات اور رجسٹریاں کروائیں۔انہوں نے کہاکہ عدالت جانے پر نادرشاہ اب انہیں دھمکیاں دے رہا ہے جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ،کمشنر اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سے جان کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرکے ان کی زمینیں واگزارکرانے کا مطالبہ کیا۔
Swat
