(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو خواتین نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی دوا کھا کر اقدام خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف کے علاقہ سلام پور میں غیر شادی شدہ لڑکی مسماۃ(ب) نے زرعی، زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی۔ تھانہ رحیم اباد کی حدودو میں محلہ بخت مند میں شادی شدہ خاتون مسماۃ (ع) نے بھی زرعی، زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی۔ دونوں خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امدادکے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
