(باخبر سوات ڈاٹ کام) انجمن تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام صنفی تشدد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں اے ڈی سی ریاض علی، سوشل ویلفیئر آفیسر نصرت، مختلف این جی اُوز اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر اکبر زیب نے کہا کہ ہر سال عالمی سطح پر 25 نومبر سے 10 دسمبر تک سولہ دن صنفی تشدد کے حوالے سے منائے جاتے ہیں۔ اے ڈی سی ریاض علی خان اور سوشل ویلفیئر آفیسر نصرت نے کہا کہ صنفی تشددکی روک تھام وقت کا تقاضا ہے۔ کیوں کہ صنفی امتیاز کا مطلب کسی شخص سے جنس یا صنف کی بنیاد پر تعصب یا امتیازی سلوک برتنا ہے۔
Swat
