Swat

مٹہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد مصباح الدین کے گھر میں داخل ہوگئے اور اہلِ خانہ پر اندھادھندفائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں مصباح الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا اور اس کی بیوی مسماۃ عظمت اور تیرہ سالہ بیٹی ثمینہ زخمی ہوگئی۔ لاش اور زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ماں بیٹی کو بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔