Swat

تاج چوک، نامعلوم ملزمان نے معمر دکان دار کو لوٹ لیا

‎(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تاج چوک میں نامعلوم ملزمان نے معمر دکاندار کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اسّی ہزار روپے لوٹ لئے۔ پولیس کے مطابق محمد رفیق سکنہ امیر خان منگل کی صبح اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران دو نامعلوم افراد نے دکان میں گھس کر اسے قابو کرلیا. مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی واسکٹ کی جیب سے اسّی ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مینگورہ پولیس نے متاثرہ دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔