Swat

کالام، ہوٹل کمرے میں گیس لکیج سے سیاح جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی مقام کالام کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکج کی وجہ سے ایک سیاح جاں بحق اور تین بے ہوش ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حیدر آباد سے سیر و تفریح کے لئے آئے ہوئے چار سیاح مذکورہ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔بہ قول ہوٹل منیجر جب صبح انہیں جگانے گئے تو چاروں سیاح بے ہوش پڑے تھے۔ سیاحوں میں 28سالہ حسن موقع پر جاں بحق اورمحمد سمیر،زوہیب اور ارسلان کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج تینوں سیاحوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔