(باخبر سوات ڈاٹ کام)جمعیت علمائے اسلام ضلع سوات کے رہنما ڈاکٹر امجد علی، جے آئی یوتھ کے رہنما سید اظہار اللہ، مسلم لیگ ن کے سیراج خان، محمد حسین اور جے یو آئی کے عصمت علی نے مینگورہ میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 8سالہ دورِ اقتدار کے دوران ہم چیلنج کرتے ہیں کہ اس طویل عرصہ میں پی کے 8اورپی کے 9میں اگر کسی حکمران پارٹی کی اراضی پر سیکشن فور لگا ہو، تو عوام کو دکھایا جائے۔ ان دونوں حلقوں میں وزیراعلیٰ سمیت حکمران پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کی بے تحاشہ اراضی موجود ہے۔ لیکن سیکشن فور کا عمل صرف اپوزیشن کے رہنماؤں اور ورکروں کے ساتھ ہورہا ہے، جو انتقامی سیاست اور ظلم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران پارٹی میں کلاس فور کی بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں کے بدلے شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم تعمیر و ترقی کے خلاف نہیں بلکہ صرف میرٹ اور شفافیت چاہتے ہیں۔ ہم اپوزیشن کے رہنماؤں، ورکروں یا ان کا ساتھ دینے والوں کو دبانے اور حکمران پارٹی میں شامل کرنے کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔
Swat
