(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو ٹریفک حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ مدین میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار کھائی میں گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔
Swat
