(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہاہے کہ سوات موٹروے کیلئے مختص اراضی کے مالکان کے تحفظات کودورکیا جائے۔ سوات کے لوگ پُرامن لوگ ہیں اور موٹروے سوات کی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ تاہم حکومت کو ایسے اقدام کرنے نہیں چاہئیں جس سے امن کی خرابی ہو۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت سوات نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ صوبائی حکومت فوری طورپر اراضی مالکان سے مذاکرات کرکے مالکان کے تحفظات دور کرے۔
Swat
