Swat

سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد انتقال کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تحصیلِ بریکوٹ کے علاقے ناؤگئی میں موٹرکارسے تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان محمد نثار سکنہ دیر خاص شدید زخمی ہوگیا، جسے ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔ وہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ منگلور کے موضع کس میں پینتیس سالہ سکول چوکیدار زاہدولدعقل مند سکنہ کس موٹرکار میں جاتے ہوئے گاڑی بے قابوہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعدازاں منگلور سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔