Swat

ترقی کے دور کا آغاز کرچکے ہیں، مراد سعید

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ اسمبلی تک جانا مقصد نہیں۔ عوام کی خدمت مقصد ہے۔ ایک دور تھا سوات میں سکول، کالج، سڑکیں اور پل تباہی کا شکار تھے۔ 2013ء میں اقتدار ملا تو پختونوں کے لئے حقوق کا نعرہ لگایا۔ اقتدار کے ایوانوں میں پختونوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے کھڑا کیا تھا۔ اس صورتحال سے قوم کو نکالا۔ ترقی کے دور کا آغاز کیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات/ جٹکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک موٹر وے بنا چکے، فیز ٹو کے لئے چکدرہ سے فتح پور موٹر وے فیز ٹو کا جلد افتتاح کریں گے۔ اجتماع سے خیبر پختونخوا کے وزیرِ زراعت محب اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔