Swat

عوام سے برتاؤ درست کرنے کے لئے پولیس کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے، ڈی پی اُو سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نوازز مروت نے کہا ہے کہ سوات میں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا اندراج کا شروع کردیا گیا۔ 2010ء کے بعد کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ پولیس کا عوام سے سلوک اور برتاؤ درست کرنے کے لئے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ ہر تھانہ میں عوام کی رہنمائی کے لئے کمیونٹی لیزان آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔ پانچ ہزار سے زائد افراد کو سن کر ان کی دادرسی کی گئی ہے۔ ڈی آر سی کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جارہا ہے،تاکہ لوگوں کے تنازعات بروقت حل ہوسکے۔ ڈی آر سی کی مددسے 922 تنازعات میں 680 حل اور 72میں قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ دیگر پر کام جاری ہے۔سوات کے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سوات میں صرف 5 قتل کے تنازعات زیرِتفتیش ہیں۔ صرف تین قتل اندھے رہ گئے ہیں۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف 1800 کارروائیاں کی گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے بھی سوات پولیس کی تفتیش کی تعریف کی ہے۔ پولیسنگ کو ڈجٹیلائزکررہے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف بھی پولیس چوکنی ہے اور ان کی ممکنہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔