(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے پانچ مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔پارڑئی کے مقام پر موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔کانجو میں موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔پلم، مدین میں جیپ اور موٹر کار کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔سرسینئی کبل میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد زخمی ہوگئے۔شموزئی میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
