Swat

سوات، سی این جی اسٹیشن مالکان اور محکمہ سوئی گیس میں ٹھن گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات اور ملاکنڈ کے اضلاع میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے سی این جی اسٹیشنوں کی مکمل بند ش پر ایسوسی ایشن اور محکمہ سوئی گیس کے مابین ٹھن گئی۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے اسٹیشنوں کو مکمل طو رپر بند کرنے سے انکار کردیا۔ محکمہئ سوئی گیس کے حکام کی جانب سے سوات اور ملاکنڈ کے اضلاع کے سی این جی اسٹیشن مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے اسٹیشن چار روز کے لئے مکمل طور پر بند کریں، تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، تاہم سی این جی ایسوسی ایشن نے یکسر انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل 158 کے تحت خیبر پختونخوا میں مکمل اسٹیشن بند نہیں کئے جاسکتے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔