(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کے زیرِ صدارت ماہانہ کرائم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسرزمان خان اوردیگر تفتیشی افسران نے شرکت کی اورکارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ایس پی نذیر خان نے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تفتیشی عمل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے عادی افراد کے لیے مخصوص ہیلتھ یونٹ کے قیام کے لئے ڈی ایچ او سوات سے رابطے میں ہیں، جہاں منشیات کے عادی افراد کا علاج ممکن بنایا جاسکے گا۔
Swat
