(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف حادثات اور واقعات میں دو افراد انتقال اوردس افراد زخمی ہوگئے۔سیدو شریف کے علاقہ کوکڑئی میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار طوطی خان انتقال کرگیا۔ دیولئی تحصیل کبل میں افتخار گھر کی چھت سے گرنے سے انتقال کرگیا۔ سیدو شریف میں ظاہر شاہ نامی شخص کی فائرنگ سے مشہور ٹھیکیدار شیر علی شدید زخمی ہوگیا۔شگئی سیدو شریف میں فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے زاہد حسین اور اسحاق اور دوسرے فریق سے عالم خان زخمی ہوگئے۔ ڈھنڈو کوٹہ، غالیگے میں دیوار گرنے سے 30 سالہ خاتون ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئی۔ بیدرہ، مٹہ میں ہائی ایس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ کوزہ بانڈئی میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ کالاکوٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر کار میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
