(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگور ہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے ظالمانہ فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھر پور حصہ لیں گے۔ 17 اضلاع سے حکمران پارٹی کا جنازہ نکل گیا۔ باقی ماندہ اضلا ع میں انکی تدفین کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مینگورہ شہر کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر ملاکنڈ میں ٹیکسوں کا دائرہ بڑھانا چاہتے ہیں جس کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
Swat
