Swat

سوات یونیورسٹی، سینیٹ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے سینیٹ اجلاس میں مالی سال 2019-20ء سال 2020-21ء اور سال 2021-22ء کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کے زیرِ صدارت گورنر ہاؤس میں منعقدہ چوتھے اجلاس میں تمام ممبران سمیت سیکرٹری ہائر ایجوکشن، سیکرٹری فنانس اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بھی شریک ہوئے۔ یونیورسٹی آف سوات کی انتظامیہ نے تعمیراتی کام سمیت متعدد امور پر بریفنگ دی اور یونیورسٹی آف سوات کی علمی، تحقیقی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ صوبائی وزیر کامران بنگش نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو قلیل مدت میں سینیٹ اجلاس کے انعقاد اور یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی اور تحقیقی کاوشوں کو سراہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔