Swat

گیس کم پریشر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر20 کروڑ روپے کی لاگت سے حلقہ پی کے 5 میں سوئی گیس کے کم پریشر کے خاتمے کیلئے 12 انچ اضافی پائپ بلوگرام سوات پہنچا دیا گیا ہے۔ مینگورہ شہر میں گیس کے کم پریشر پر وزیر اعلیٰ نے ایکشن لیتے ہوئے سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور فوری طور پر مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سوئی گیس نے 12 انچ پائپ بلوگرام پہنچا دیا ہے۔ محکمہ سوئی گیس کے مطابق اضافی پائپ کے لئے لائن بلوگرام گیس ایس ایم ایس سے حاجی بابا ہائیر سیکنڈری سکول تک بچھائی جائیگی اور بنڑ، گرین چوک، حاجی بابا چوک، ملابابا چوک اور پیپلز چوک کے قریب کنکشن دے کر گیس کا پریشر بڑھایا جائیگا جس سے گھریلو صارفین کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔