Swat

تبدیلی سرکار، ملک کو مسائلستان بنا گئی، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائلستان بنادیاہے۔ کمر توڑ مہنگائی اورروز بروزنئے ٹیکسز کے نفاذ نے غریب عوا م کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ مہنگائی، گیس لوپریشر اور شہر کے مسائل میں اضافہ پر تحریک کا آغاز کریں گے،جس کے سلسلے میں شہر کے تمام نائبر ہوڈ کونسلوں میں احتجاجی کیمپ لگا ئیں گے۔ ان خیالا ت کااظہار امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے جماعت اسلامی پی کے 5 مینگورہ شہر کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائلستان بنادیا ہے جس کے خلاف بھر پور تحریک کا آغا ز کریں گے،جس میں تمام نائبر ہوڈ کونسلوں کی سطح پر شہر کے مسائل، کمر توڑ مہنگائی، بجلی بلوں میں FPA ٹیکس کے نفاذ،سوئی گیس لوپریشر، صاف پانی کی قلت، صفائی کے ناقص انتظامات، نوجوانوں کی بے روز گاری، سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، جس کے تحت تمام نائبرہوڈ کونسلوں میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں پہلا احتجاجی کیمپ 2 جنوری بروزِ اتوار رحیم آباد میں لگایا جائے گا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔