Swat

سوات، کلاس فورملازمین کا 31جنوری کواحتجاجی مظاہروں کااعلان

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے کلاس فورملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں 31جنوری کواحتجاجی مظاہروں کااعلان کردیا۔آل درجہ چہارم ملازمین ضلع سوات کے صدر سیدخطاب کی زیرصدارت ودودیہ سکول سیدوشریف سوات میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے صدرسیدخطاب،جنرل سیکرٹری نیک زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کو ٹائم سکیل دیاجائے۔ مہنگائی کے تناسب سے درجہ چہارم ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیاجائے اوردرجہ چہارم ملازمین کو خصوصی ریلیف دیاجائے۔درجہ چہارم ملازمین کو چارکول مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق پانچ کلو یومیہ کے حساب سے دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 31 جنوری سے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔