Swat

جماعتِ اسلامی سوات کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ

(باخبرسوات ڈاٹ کام)بجلی بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی مینگورہ شہر نے رحیم آباد میں احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ کے مظاہرین سے اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر، سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ ہم ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے نہیں دیں گے۔ موجودہ حکومت ہر روز غریبوں کی جیب پر نئے نئے طریقوں سے ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ بجلی بلوں میں فیول ایڈ جسمنٹ کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ٹیکسز کے نفاذ نے غریب عوام کا ذہنی سکون چھین لیا ہے،جس کی وجہ سے ملک میں غریب عوام کا عرصہئ حیات تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔عوام کے ساتھ ہر ظلم و ناانصافی کوکسی بھی حد تک قبول نہیں کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔