Swat

سوات، ہزاروں کی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے اُمڈ آئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے کے لئے سوات آرہے ہیں۔ ملم جبہ، کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ ڈی پی اُو سوات زاہد مروت کے مطابق سیاحوں کی رہنمائی اور ان کی خدمت کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ سیاحتی مقامات میں پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی ہے جو 24 گھنٹے سیاحوں کی خدمت کے لئے حاضر ہوگی۔ سیاح کسی بھی وقت مدد کے لئے کنٹرول روم کے اس نمبر 0946881374پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔