(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تیسرے روز بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ ملک بھر سے بڑی تعدادمیں برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برف باری کی وجہ سے مہو ڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں کی سڑکیں آمد ورفت کے لئے بند ہوگئی ہیں۔ اکثر علاقوں میں سیاحوں کی گاڑیاں برف میں پھنس گئیں جن کو ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے نکالا۔ مینگور شہر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مینگورہ سے قریب ترین سیاحتی علاقہ مرغزار میں بھی بدھ کو برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز تک بارش و برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔
Swat
