Swat

ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر اپر تعینات

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ایس پی انوسٹی گیشن سوات نذیر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر اپر تعینات کردئے گئے۔ ان کے اعزازمیں ڈی پی او آفس سوات میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی اپر سوات درویش خان اوردیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے کہا کہ نذیر خان ایک قابل اور محنتی آفیسر ہیں جن کی سرکردگی میں اندھے قتل کے مقدمات سمیت کئی اہم کیس ٹریس کئے گئے۔ اس موقع پر تبدیل ہونے والے ایس پی نذیر خان کو اعزازی شلیڈز اورتحائف بھی دئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔