(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں جاری شدید برف باری اور بارش کا سلسلہ ہفتہ کے روز تھم گیا۔ ہفتہ کی صبح بھی بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سوات میں برف باری دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کالام میں ریسکیو، پولیس اور مقامی لوگوں نے برف میں پھسلنے والے درجنوں گاڑیوں کو نکال دیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج اتوار سے مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے سوات آنے والے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ ملم جبہ اور کالام میں ان سیاحوں کی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے جن کی گاڑیوں کے ٹائرز کے ساتھ لوہے کی چین ہو یا وہ گاڑیاں فور بائی فور ہوں۔
Swat
