(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقے چپریال میں آگ لگنے سے مکان جل گیا۔ پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور چار تولے سونا بھی جل کرراکھ ہو گیا۔ امدادی کارروائی کے دوران پولیس اہلکار بھی جھلس کر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق آگ گاؤں سلنڈر میں ہاشم علی کے مکان میں لگی۔چھٹی پر گھر آئے پولیس اہلکار عمر علی آگ بجھانے کے دوران جھلس کر زخمی ہوگیا،جسے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
