(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پولیس کے جوان سیاحوں کی رہنمائی اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت سوات کے سیاحتی مقامات پر پولیس افسران اور جوان سیاحوں کی مدد کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔ تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اوسیاحتی علاقوں میں آنے والے سیاحوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ برفیلی علاقوں میں جانے والے سیاح حضرات ٹائر چین کا استعمال یقینی بنائیں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 15 یا سوات پولیس کنٹرول نمبر 0946881374پر رابطہ کریں۔
Swat
