(باخبر سوات ڈاٹ کام) سانحہ مری کے بعد برف باری دیکھنے سیاحوں نے سوات کا رُخ کرلیا۔ پولیس اور ریسکیو نے تمام سیاحتی مقامات پر اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔ ضلعی پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ سوات آنے والے وہ سیاح جو برفیلی علاقوں میں جانا چاہتے ہوں، گاڑیوں کے ٹائر میں لوہے کے چین ضرور ڈالیں۔ رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔ کمزور ٹائروں والی گاڑیوں میں نہ آئیں اور کسی بھی وقت مدد کے لئے پولیس سے رابطہ کریں۔ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر کے مطابق اتوار کو بھی ریسکیو اہلکاروں نے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں نکالیں۔ اہلکار دن رات سیاحوں کی مدد کے لئے موجود ہیں۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
