Swat

سوات، اہم سیاحتی علاقوں کو جانے والی سڑکوں سے برف ہٹادی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے اہم سیاحتی علاقوں کو جانے والی سڑکوں سے برف ہٹاکر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ برف باری دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ اُو کالام اقبال نسیم خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ مدین، بحرین اور کالام کی سڑک کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ سیاحوں کی مدد کے لئے ہر جگہ پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ایس ایچ او ملم جبہ فضل رحیم خان نے رابطہ پر بتایا کہ ملم جبہ کی سڑک سے بھی برف ہٹا دی گئی ہے لیکن ایک مقام پر برف جم جانے کی وجہ سے ملم جبہ ٹاپ تک جانے والے لوگوں کو اپنی گاڑی کے ٹائروں کو چین لگانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی مدد کے لئے تمام جگہوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی لنک روڈ بند ہیں جس کی وجہ بالائی علاقوں میں رہنے والے افراد مشکلات کا شکار ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔