Swat

امن جرگہ کالام کا رابطہ پلوں کی عدم تعمیر کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امن جرگہ نے کالام روڈ پر 13 رابطہ پلوں کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ مینگورہ اورکالام میں بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے اربوں روپے کی تحقیقات کیے جائیں۔ سانحہئ مری کی رات کالام روڈ پر پلوں کی عدم تعمیر کے باعث 3 ہزارسے زائد گاڑیاں پھنسی رہیں۔ سیاحتی زون ہونے کے باوجود بھی کالام اسپتال میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ تعینات نہ ہونے کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ شدید برف باری کے بعد مہوڈنڈ اوراتروڑروڈسمیت رابطہ سڑکیں بند ہونے سے غذائی غلت پیدا ہوگئی ہے۔سانحہئ مری اور سوات، کالام بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کی جوڈیشنل انکوائری کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین رحمت دین صدیقی نے دیگر رہنماؤں کالام کے سابق ناظم ملک حسن زیب خان، شیراز ننگیال، ملک نواب، ملک ظفر، ذاکر خان ایڈووکیٹ کالام، عرفان صدیقی، صدام حسین، اکرام صدیقی، ملک تاج خان اورگوہرپختون یارکے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بلند بانگ دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن اربوں روپے کے فنڈز آنے کے باوجود بھی یہ رقم سوات میں خرچ نہیں کی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔