Swat

زرعی اراضی اور آبادی پر موٹر وے تعمیر نہیں ہونے دیں گے، اراضی مالکان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں زرعی اراضی اور آبادی پر سوات موٹر وے تعمیر کرنے کے خلاف سیکڑوں اراضی مالکان سڑکوں پر نکل آئے۔ سوات موٹر وے کی تعمیر کے خلاف نہیں، تاہم ہمارے تحفظات دور کئے بغری اس منصوبے کو کسی صورت مکمل نہیں ہونے دیں گے۔ ہماری قیمتی اراضی کو تباہ کرنے کے بجائے دریاکنارے موٹروے تعمیر کی جائے۔ بصورت دیگر حکومت کو ہماری لاشوں پر سے گزر کر اس کا سنگ بنیاد رکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل کبل، تحصیل بریکوٹ اور تھانہ ملاکنڈ کے اراضی مالکان اور سیاسی رہنماؤں فاتح اللہ خان، عبدالوکیل، ظاہر شاہ، سجاد علی، رحمت سائل، وقار خان، فضل احمد لالا جی، خواجہ خان، ڈاکٹر خالد محمود اور سید حبیب علی شاہ نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے اور سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرین نے سیدو شریف روڈ پر احتجاجی ریلی بھی نکالی، جنہوں نے پلے کارڈز اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے لگا ئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔