(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پی ایچ ڈی پالیسی 2020ء اور خصوصی افراد کیلئے پالیسی 2021ء کو منظور کرلیاہے۔گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کے زیرِ صدارت پانچویں اکیڈمک کونسل اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں رجسٹرار محمد ریاض اور اکیڈمک کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد امور زیرِبحث لائے گئے جن میں بعض ایجنڈا آئٹم منظور کرلئے گئے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پی ایچ ڈی پالیسی 2020ء اور خصوصی افراد کے بارے میں پی ایچ ای سی پالیسی 2021ء کو منظور کرلیا گیاجبکہ بورڈ آف فیکلٹی آف لائف سائنسز اور بورڈ آف فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نیومریکل سائنسز کو بھی منظور کرلیا گیا۔
Swat
