Swat

کسی کی بھی حکومت ہوتی، تو یہ مہنگائی آنی ہی تھی، وزیراعلیٰ محمود خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنے سوات کے دورہ میں سیدو شریف میں ڈینٹل کالج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈینٹل کالج کا قیام تاریخی کام ہے۔ سوات میں ڈینٹل کالج کا قیام ملاکنڈ کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی ہے۔ سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اس سے مستفید ہونگے۔ صحت کارڈ پلس اسکیم، پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ صحت کارڈ اسکیم کو مزید جامع بنایا جا رہا ہے۔ گردوں کے مفت علاج کو صحت کارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ جگر کی پیوند کاری اور کینسر کے علاج کو بھی صحت کارڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔ عنقریب مفت او پی ڈی سروسز کو بھی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔ کورونا وبا میں ڈاکٹر براردری اور دیگر طبی عملے نے صوبے کے عوام کی جو خدمت کی ہے، اس پر پورے صوبے کے عوام کو فخر ہے۔ کورونا وبا کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گذشتہ وزرائے اعلیٰ نے صرف اپنے اضلاع پر توجہ دی۔ میں وہ واحد وزیر اعلی ہوں جو ضم اضلاع سمیت پورے صوبے یکساں بنیادوں پر ترقی دے رہا ہوں۔ موجودہ صوبائی حکومت میں صوبے میں میڈیکل کالجوں کی نشستوں کو 1300 سے بڑھاکر 1750 کردیا گیا ہے۔عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پورے کر رہے ہیں۔ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں ترقی کا عمل جاری ہے۔صوبے میں سیاحتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔گذشتہ سیاحتی سیزن میں 27 لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کے سیاحتی مقامات کا رُخ کیا۔ ان سیاحوں کی آمد سے صوبے کو 66 ارب روپے کا آمدن حاصل ہوا۔ دہشت گردی سے متاثرہ ضلع سوات کے مسائل کے حل کے لئے طویل المدتی پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ اگلے 30 سے 40 سالوں تک سوات کے عوام کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اگلے مہینے سوات موٹروے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ مینگورہ سٹی میں پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لئے منصوبہ منظور ہوگیا ہے۔ موجودہ حکومت مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ کسی کی بھی حکومت ہوتی تو یہ مہنگائی آنی تھی۔کوئی بھی حکومت نہیں چاہتی کہ عوام پر بوجھ پڑے۔ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے احساس راشن رعایت پروگرام کا جلد اجرا کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو خود روزگاری کے لئے 5 لاکھ روپے تک کے قرضے دیے جارہے ہیں۔ آئمہ کرام کو 10 ہزار ماہانہ وظائف کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور سیکرٹری اطلاعات ارشد خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں