Swat

حکومت کے منی بجٹ کو یکسر مسترد کر تے ہیں، حمید الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے منی بجٹ کو یکسر مسترد کر تے ہیں۔منی بجٹ، حکومت نے آئی ایم ایف کے ایما پر سینیٹ میں پیش کیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے ملک کا مکمل کنٹرول آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں دے دیا ہے۔ اس سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا بلکہ عوام کو مزید مہنگائی تلے روندا جائے گا۔ا ن خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک روز بروز معاشی بحران کا شکا ر ہور ہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔