Swat

سوات، برف باری دیکھنے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں برف باری دیکھنے ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض مقامات پر سیاحوں کے لئے ہوٹلوں میں کمرے کم پڑ گئے۔ میاندم کے تمام ہوٹلوں میں جمعہ کے بعد ہفتہ کو بھی پہلے تین آنے والے سیاحوں کو ہر ہوٹل میں تین تین کمرے مفت دئیے گئے۔ کالام، ملم جبہ، مدین، بحرین اور دیگر سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہئ موسمیات کے مطابق بدھ سے برف باری اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔