Swat

مینگورہ، چوکیدار کو یرغمال بناکر نامعلوم افراد کروڑوں کا سونا لے اُڑے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے صرافہ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے علی الصباح اسلحہ کی نوک پر چوکیدار کو یرغمال بناکرسنار کی دکان سے کروڑوں روپے کا سونا لے کر فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان کے مطابق مینگورہ میں ڈبہ مسجد کی گلی میں جمعرات کی صبحتین مسلح افراد نے چوکیدار عابد علی سکنہ ملوک آباد کو یرغمال بناکر فرمان ولد گلے حاجی کی دکان کے تالے توڑ کر سونا لوٹ لیا۔ سنار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دکان میں موجود تجوری کے لاک کو توڑ کر 270 تولے سونا لے اُڑے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں