Swat

سوات، بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع، سیاحوں کی آمد جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ برف باری دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے۔ جمعہ کی صبح سے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد بھی جاری ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا سلسلہ کل اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں