Swat

صوبائی حکومت کی دلچسپی سے سوات یونیورسٹی میں جلد تعمیراتی کام مکمل ہوگا، ڈاکٹر حسن شیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف سوات کو مختلف پراجیکٹوں کیلئے 125 ملین روپے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چارباغ مین کیمپس کے تعمیراتی کام کا کو پایہئ تکمیل تک پہنچانے کے لیے 100 ملین روپے جاری کئے جب کہ وفاقی حکومت نے شانگلہ کیمپس کے لیے 20 ملین روپے منظور کرلئے۔ مزید 5 ملین روپے کے فنڈ طلبہ وطالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کی سہولیات کی دستیابی اور فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے منظور کئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر نے وزیراعلیٰ محمود خان اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے ساتھ طلبہ کو جلد جدید سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔