Swat

سیدوشریف پولیس کی کارروائی،3 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدوشریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ 2 ملزمان کو گرفتا رکرلیا گیا۔ سیدوشریف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اُو فضل رحیم کے مطابق پولیس نے مختلف اوقات میں موٹرسائیکلیں چوری ہونے کے واقعات کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا۔ شک کی بناپرعدنان ولد نوشاد ساکن طاہر آباد اورتیمور ولد سید منیر ساکن خزانہ شموزئی کو حراست میں لے کرانہوں نے تفتیش کے دوران راز اُگل دیا۔جن کی نشان دہی پر تین موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔