Swat

ملم جبہ، ہوٹل میں آگ لگنے سے رضائیاں اور دیگر سامان جل گیا

(باخبرسوات ڈاٹ کام) ملم جبہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے رضائیاں اور دیگر سامان جل گیا۔ایس ایچ اُو تھانہ ملم جبہ داورخان کے مطابق سپینی اوبہ کے مقام پرگرین ہوٹل کے سٹورمیں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بجلی کی وائرنگ اور موجود رضائیوں سمیت دیگر سامان جل گیا۔ مقامی پولیس اور ہوٹل انتظامیہ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔